ابوظہبی کے ولی عہد کی پوٹن سے ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال

Puttin Meeting

Puttin Meeting

ماسکو (جیوڈیسک) روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے ماسکو میں ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان سے ملاقات کی۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے شام اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر بات چیت کی۔ اس موقع پر شیخ محمد نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں امن کے لئے روس کا کردار اہم ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ روس کے تعاون سے خطے میں استحکام آئے گا۔ صدر پوٹن نے متحدہ عرب امارات کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے پر زور دیا۔