ابوظبی ٹیسٹ، جنید، بلاول کی تباہ کن بائولنگ، سری لنکا کے 125 پر 8 آئوٹ

Abu Dhabi Test

Abu Dhabi Test

ابوظہبی (جیوڈیسک) سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستانی فاسٹ بائولرز نے اچھی بائولنگ کا مظاہرہ کیا، پہلیی اننگ میں کھانے کے وقفے کے بعد سری لنکن ٹیم نے 8 وکٹوں پر 125 رنز بنائے تھے۔

پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے بلاول بھٹی نے شاندار بائولنگ کرتے ہوئے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، انھوں نے جے وردھنے کو دو مرتبہ آئوٹ کیا۔

جنید خان نے بھی تباہ کن بائولنگ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

اوپننگ بلے باز کونارتنے نے 38، سلوا نے 20، سنگا کارا نے 16، جے وردھنے نے پانچ رنز بنائے۔ میتھیوز 24 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔