ابو ظہبی ٹیسٹ: تیسرے دن کا کھیل ختم، انگلینڈ 290 رنز، 3 آؤٹ

Abu Dhabi Test

Abu Dhabi Test

ابو ظہبی ٹیسٹ (جیوڈیسک) انگلش کپتان 167 پر ناٹ آؤٹ، انگلینڈ کو پاکستانی برتری ختم کرنے کیلئے مزید 233 رنز درکار ہیں۔

ذوالفقار بابر 38 اوورز میں ایک بھی آؤٹ نہ کر سکے۔ وہاب ریاض 2، عمران خان ایک کھلاڑی آؤٹ کر سکے۔ پاکستانی باؤلرز کی اکثریت انگلش کپتان کے سامنے بے بس نظر آئی۔

انگلش کپتان نے نہایت شاندار کھیل کھیلا اور ان کے اعتماد سے لگتا ہے کہ وہ شعیب ملک کے اسکور سے آگے نکلنے کیلئے خاصے پرعزم ہیں۔

دوسری جانب آج بھی زیادہ تر اسٹینڈز خالی نظر آئے اور پی سی بی شائقین کرکٹ کو اپنی جانب کھینچنے میں ناکام نظر آیا۔

میچ ڈرا کی جانب بڑھتا ہوا نظر آنے لگ۔ فواد عالم کا چھوڑا ہوا کیچ پاکستان کو مہنگا پڑا اور اب الستر کک آسانی سے جاتے نہیں لگتے۔