ابوظہبی ٹور ڈی سائیکل ریس، دوسرا مرحلہ برطانوی سائیکلسٹ مارک کیونڈیش نے جیت لیا

Mark Cavendish

Mark Cavendish

ابوظہبی (جیوڈیسک) ابوظہبی ٹور ڈی سائیکل ریس کا دوسرے مرحلے میں دنیا کے نامور کھلاڑیوں نے سائیکلنگ کی خوب مہارت دکھائی۔

دوسرے مرحلے میں سائیکلسٹ نے 115 کلومیٹر کا سفر طے کیا۔ برطانیہ کے مارک کیونڈیش سب سے پہلے منزل پر پہنچے۔ اٹلی کے ایلیا ویوانی دوسرے نمبر پر رہے۔

اٹلی کے ہی آندرے گوارڈینی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ چار سٹیج پر مشتمل ریس کا تیسرا مرحلہ کل کھیلا جائے گا۔