ابوظہبی : ورلڈ ٹینس چیمپئن شپ، رافیل نڈال اور میلوس رائونک فائنل میں

 Rafael Nadal

Rafael Nadal

ابوظہبی (جیوڈیسک) ابوظہبی میں کھیلے گئے ورلڈ ٹینس چیمپئن شپ کے سیمی فائنلز میں سپین کے رافیل نڈال اور کینیڈا کے پلیئر میلوس رائونک نے اپنے اپنے میچز جیت کر فائنل کا ٹکٹ کٹوا لیا۔

یو اے ای میں جاری ٹینس چیمپئن شپ کے پہلے سیمی فائنل میں سپین کے سٹار ٹینس پلیئر رافیل نڈال اور ان کے ہم وطن ڈیوڈ فیرر میں جوڑ پڑا۔ رافیل نڈال نے اپنے تجربے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پہلے سیٹ میں کامیابی سمیٹی لیکن حریف کھلاڑی نے کم بیک کرتے ہوئے دوسرا سیٹ اپنے نام کیا۔

نڈال نے تیسرے سیٹ میں عمدہ پرفارمنس کیساتھ نا صرف سیٹ جیتا بلکہ میچ میں بھی کامیابی حاصل کر لی ۔ انہوں نے ڈیوڈ فیرر کو چھ تین ، چھ سات اور چھ تین سے قابو کیا ۔ ایونٹ میں ہونے والے دوسرے سیمی فائنل میں سوئٹزر لینڈ کے سٹینسلاس واورینکا اور اور کینیڈا کے میلوس رائونک میدان میں اترے۔

کینیڈین کھلاڑی نے سوئس ٹینس سٹار کو دلچسپ مقابلے کے بعد سٹریٹ سیٹس میں سات پانچ اور سات پانچ سے ہرایا ۔ دونوں فاتح کھلاڑی اس جیت کے بعد ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔