ناجائز تعلقات کا شبہ خاوند نے بیوی کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا

Taxila

Taxila

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) ناجائز تعلقات کا شبہ خاوند نے بیوی کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا، تفصیلات کے مطابق جمیل آباد گلی نمبر 30 کی رہائشی نرگس بی بی کو اسکے خاوند سید جمال حسین نے اس وقت فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا جب وہ کسی کام سے گھر سے باہر گئی ہوئی تھی واپسی پر خاوند نے اس سے پوچھ گچھ کی جب وہ صحیح جواب نہ دے سکی تو اس نے فائرنگ شروع کر دی۔

نرگس زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی بتایا جاتا ہے کہ مذکورہ شخص کے دو بیٹے اور تین بیٹیاں ہیں اسے شبہ تھا کہ اسکی بیوی کے حنیف نامی شخص کے ساتھ ناجائز تعلقات ہے وقوع کے روز بھی اسکی بیوی اس سے ملنے گئی تھی۔

پولیس نے نرگس بی بی کے بھائی سید نواب کی مدعیت میں زیر دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کر لیا ملزم موقع واردات سے فرار ہو گیا، پولیس مصروف تفتیش ہے،پولیس نے پوسٹ مارتم کے بعد نعش ورثہ کے حوالے کر دی۔

ڈاکٹر سید صابر علی
تحصیل رپورٹر ٹیکسلا ِ، واہ کینٹ
0300-5128038