حادثے میں بچ جانا معجزہ ہے، عائشہ عمر

Ayesha Umar

Ayesha Umar

کراچی (جیوڈیسک) پاکستانی اداکارہ عائشہ عمر نے فیس بک پر ایک بیان میں مداحوں اور دوست اظفر رحمان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے حادثے میں اپنے بچ جانے کو معجزہ قرار دیا۔

گزشتہ ہفتے ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہونے والی عائشہ عمرکا کہناتھا کہ ان کا سیدھا ہاتھ شدید زخمی ہے۔

میرے سیدھے کندھے اور ہاتھ پر کافی گہری چوٹیں آئی ہیں۔ گزرے ہوئے تین روز میرے لیے کافی دردناک ثابت ہوئے اور میں دو دن سے سو بھی نہیں پائی ہوں۔ آخر کار میں کچھ بہتری کے بعد اسپتال سے اپنے گھر واپس آگئی ہوں۔