مختلف حادثات میں 2 بچے شدید زخمی

Injured Child

Injured Child

کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار ) مختلف حادثات میں 2 بچے شدید زخمی ،حالت تشویش ناک ہونے کی وجہ سے ڈسٹرکٹ ہسپتال لیہ ریفر کر دیا گیا تفصیل کے مطابق 84 بائی پاس پر تیز رفتار ٹرالر نے 11 سالہ بچے کو ٹکر ماری جس کے نتیجہ میں بچہ شدید زخمی ہوگیا۔

جس کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا بودلہ چوک فتح پور روڈ پر گزرتی ہوئی تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی سے 8 سالہ بچہ ڈرائیور کی غفلت سے اچانک گر گیا اور ٹر یکٹر ٹرالی کے نیچے آگیا۔

جس کی وجہ سے بچہ شدید زخمی ہوگیا کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال لایا گیا مگر حالت تشویش ناک ہونے کی وجہ سے ڈسٹرکٹ ہسپتال لیہ ریفر کر دیا گیا۔