احتساب قریب ہے ،کرپشن کی اس ملک میں کوئی گنجائش نہیں۔ سردار بہادر احمدخان

Corruption

Corruption

کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) احتساب قریب ہے ،کرپشن کی اس ملک میں کوئی گنجائش نہیں منی لانڈرنگ کے ذریعے رقم باہر بھجوانے والوں کو حکمرانی کا کوئی حق نہیں ۔عمران خان کی جانب سے 6 پارٹی ونگز کی بہالی خوش آئند ہے۔

ان خیالات کا اظہار سابق وفاقی وزیر سردار بہادر احمدخان سیہڑ نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کرپشن کی اس ملک میں کوئی گنجائش نہیں۔ پانامہ پر اپوزیشن انتہائی فراست اور دانش کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے تحریک انصاف شروع سے کرپشن کے خلاف جہاد کر رہی ہے اور اس کو منتقی انجام تک پہنچائیں گے کہ ناجائز طریقہ سے رقم باہر بھجوانے والے افراد کے خلاف بلا تفریق کاروائی ہونی چاہئے۔

ایسے لوگ قوم کے مجرم ہیں جبکہ حکمرانوں کو سب کچھ ثابت ہو جانے کے باوجود مستفیٰ ہوجانا چاہیے سردار بہادر احمدخان نے کہا پارٹی لیڈر عمران خان نے 6ونگز جن میں خواتین ،نوجوانوں ،طالب علموں ،وکلائ، ٹائگرزاور انصاف ونگز شامل میں ہیں انتہائی سود مند ثابت ہو رہے ہیں اور پارٹی منشور گھر گھر پہنچا رہے ہیں۔