احتساب کیلئے مشرف کا زندہ رہنا ضروری ہے۔ راجونی اتحاد

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان راجونی اتحاد میں شامل ایم آر پی چیئرمین امیر پٹی ‘ خاصخیلی رہنما سردار غلام مصطفی خاصخیلی ‘ سولنگی رہنما سردار خادم حسین سولنگی ‘راجپوت رہنما عارف راجپوت ‘ ارائیں رہنما اشتیاق ارائیں ‘ مارواڑی رہنما اقبال ٹائیگر مارواڑی ‘ بلوچ رہنما عبدالحکیم رند ‘ میمن رہنما عدنان میمن‘ہیومن رائٹس رہنما امیر علی خواجہ اور خان آف بدھوڑہ یحییٰ خانجی تنولی ودیگر نے مشرف کی حالت اور بار بار طبیعت بگڑنے کے باعث اسپتال منتقلی پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمانڈو کی بیماری قوم کیلئے تشویش انگیز ہے کیونکہ قوم جانتی ہے کہ بیمار کمانڈو نہ تو قوم کی حالت میں بہتری کی جنگ لڑسکتا ہے اور نہ ہی ناتواں رہنما قوم کی تعمیرو ترقی کا مشن مکمل کر سکتا ہے۔

اسلئے مشرف کی جماعت کی جانب سے مشرف کی علاج کیلئے بیرون جانے کی درخواست پر سنجیدہ توجہ دی جائے کیونکہ احتساب کیلئے انسان کا زندہ رکھا جانا ضروری ہے۔