احتسابی عمل کا آغاز میری ذات سے کیا جائے۔ امیر علی پٹی والا

Corruption

Corruption

کراچی (اسٹاف رپورٹر) محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی نے کہا ہے کہ کرپشن کے میدان میں سب ہی ننگے ہیں اسلئے ہر صاحب اختیار و اقتدار اپنی ذات کے علاوہ باقی سب کا بے لاگ وبے رحم احتساب چاہتا ہے کیونکہ جو محب وطن ‘ عوام دوست اور کرپشن سے پاک دیانتدار کردار کا حامل ہو گا وہ کسی بھی احتساب سے کبھی نہیں ڈرے گااور اپنی ذات کو احتساب کیلئے پیش کر دیگا مگر نہ تو حکومتی جماعت کے سربراہان و عہدیداران میں یہ حوصلہ و جرا ¿ت ہے اور نہ ہی متفقہ اپوزیشن کے پاس اس کردار کا حامل کوئی فرد ہے۔

اسلئے ملک و قوم کے وسیع تر مفاد میں احتسابی عمل کے آغاز کیلئے میں اپنی ذات پیش کرتا ہوں ۔ بلا تفریق‘ بے لاگ اور بے رحم احتساب کی عوامی خواہش کی تکمیل کیلئے میری ذات سے احتسابی عمل کا آغاز کیا جائے اور میرے بعد پہلے مرحلے میں پارلیمان میں موجود تمام حکومتی و اپوزیشن جماعتوں کے سربراہان وقائدین کو احتساب کے کٹہرے میں لایا جائے اسکے بعد درجہ بدرجہ تمام وزرائے اعلیٰ‘گورنرز ‘سینیٹرز ‘وفاقی و صوبائی وزرا ¿ ‘ قومی و صوبائی اراکین پارلیمنٹ اورعدلیہ ‘ایف آئی اے ‘ نیب ‘ پولیس ‘فوج اور اسٹیٹ بنک و دیگر بنکوں سمیت دیگر تمام سرکاری اداروں کے سربراہان و با اختیار افراد کا احتساب کیا جائے۔

جبکہ دوسرے مرحلے میںسابقہ قیادتوں اور افسران کے گرد بھی احتسابی شکنجہ کسا جائے تاکہ ملک و قوم کو نقصان پہنچانے والے ہر فرد کو احتساب ممکن ہوسکے مگر سب سے پہلے احتساب کیلئے چیف جسٹس سپریم کورٹ کی سربراہی اور آرمی چیف کی نگرانی میں نیب ‘ ایف آئی اے ‘ ایم آئی اور آئی ایس آئی پر مشتمل ایسا احتسابی کمیشن تشکیل دیا جائے جو شفاف ‘ بے لاگ ‘ غیر جانبدارانہ اور شفاف تحقیقات کرتے ہوئے ہر ایک کے یکساں احتساب کا مکمل مجاز ہو۔