احتساب کے نظام میں کوئی مقدس گائے نہیں ہونی چاہئے: رضا ربانی

Raza Rabbani

Raza Rabbani

لاہور (جیوڈیسک) سیاسی گرما گرمی پارہ عروج پر چیئرمین سینیٹ بھی بول پڑے کہتے ہیں کوئی بھی مقدس گائے نہیں سب کا احتساب ایک ہی ادارے کے ذریعے ہونا چاہیے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رضا ربانی بولے وفاق جس نہج پر ہے وہاں جمہوریت اور جمہوری اداروں کی ضرورت ہے۔ سسٹم چلتا رہے گا تو بہتر بھی ہو جائے گا۔

چیئرمین سینیٹ نے حکومت کی جانب سے پارلیمان کی سفارشات پر عمل نہ ہونے کا شکوہ کیا۔ کرپشن کے خاتمے کیلئے ان سفارشات پر عمل ناگزیر بھی قرار دیا۔