دوسروں پر الزام لگانے والے عمران خاں کو 2018 کے الیکشن میں بھی شکست ہو گی. شمروز الہی گھمن

Pml n France Press Confrance

Pml n France Press Confrance

پیرس (زاہد مصطفی اعوان) پاکستان مسلم لیگ ن ہوتھ ونگ یورپ کی ایڈوائزری کونسل کے چیئرمین شمروز الہی گھمن نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اور اس فیملی کا احتساب ہی کیوں کیا جا رہا ہے. اس میں چار سو کے لگ بھگ دوسرے سیا ست دان بھی ہیں .ا ن کو کٹہرے میں لا نا ضروری ہے انھوں نے کہا کہ میرے قائد نے سپریم کورٹ میں اپنے آپ کو پیش کر کے عوام کے دل جیت لئے ییں.آج وہ عوامی عدالت میں سرخرو ہیں .انھوں نے کہا کہ عمران کی سیاست انشا ء اللہ بنی گالہ تک محدود ہو کر رہ جائے گی.

دوسروں پر الزام لگانے والے عمران خاں کو 2018 کے الیکشن میں بھی شکست ہو گی. پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے جنرل سیکرٹری شیخ وسیم اکرم نے کہا کہ عالمی طاقتیں پاکستان کو پھلتا پھو لتا نہیں دیکھ سکتیں .شازشی عناصر نے قائد اعظم جیسے عظیم لیڈر سے دھوکہ کیا تھا .نواز شریف کے خلاف بھی وہی طاقتیں لگی ہو ئی ہیں .لیکن ان کی شازشیں انشاء اللہ خاک میں ملا دیں گے.انھو ں نے کہا کہ الزام خاں کی سیاست اب چوہے بلی کا کھیل رہ گئی ہے.انھوں نے خیبر پختون خواہ میں عوام کو کیا سہولیات دی ہیں.

ائندہ الیکشن میں خیبر پختون خواہ سےبھی دھڑن تختہ ہو گا .شیخ و سیم نے کہا کہ یورپ میں مقیم پاکستانی کیمونٹی کی نظریں صرف نواز شریف پر ہیں .دیار غیر میں بسنے والے لاکھوں پاکستانیوں کو صرف نواز شریف جیسے لیڈر کی ضرورت ہے .جس نے پاکستان کو لوڈ شیڈنگ جیسے اندھیروں سے نکال کر سی پیک جیسےمنصوبے دیئے.جو عالمی قوتوں کی برداشت سے باہر ہے .تارکین وطن کے دل ہمیشہ میاں نواز شریف کے ساتھ دھڑکتے ہیں .آ خر میں سوال جواب بھی ہو ئے .