ملزم اسحاق ڈار کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز

 Ishaq Dar

Ishaq Dar

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسحاق ڈار کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔ وزیر خزانہ کی طلبی کا اشتہار ملزم اسحاق ڈار کی رہائشگاہ اور احتساب عدالت کے باپر چسپاں کر دیا گیا۔

اشتہار میں کہا گیا ہے کہ ملزم اسحاق ڈار 10 روز میں پیش ہوں، عدم پیشی پر اسحاق ڈار کو اشتہاری قرار دیا جائیگا۔ اشتہار جج احتساب عدالت محمد بشیر کے دستخط سے جاری ہوا۔

واضح رہے اسحاق ڈار بطور ملزم اب تک 7 مرتبہ عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔ اب تک 5 گواہوں نے اپنے بیانات قلمبند کرائے، تین پر جرح مکمل کر لی گئی۔ 30 اکتوبر کو عدم حاضری پر عدالت نے استثنا کی درخواست مسترد کرتے ہوئے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔