اداکاری چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں، ارباز خان

Arbaz Khan

Arbaz Khan

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکار و فلمساز ارباز خان نے کہاہے کہ انھوں نے فلم ساز کے طور اپنے کام کو مکمل کرنے کے لیے اداکاری سے کچھ عرصہ کے لیے وقفہ لیا ہے اور ان کا اداکاری کو چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

یہ بات انھوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہی۔ ارباز کا کہنا تھا کہ میں نے حال ہی میں اپنی چارفلموں کو مکمل کیا ہے اور وہ اب ریلیز ہونے جا رہی ہیں۔

میں نے اپنی فلموں کی ہدایتکاری اور پروڈکشن کی مصروفیت کے باعث اداکاری سے تھوڑا وقفہ لیاہے اداکاری میرا جنون ہے اور جلد ہی میں سینما اسکرین پر بھی نظر آؤں گا۔

واضح رہے کہ ارباز خان اپنے بھائی سہیل خان کی ہدایتکاری میں بنائی جانیوالی فلم فریکے علی میں اداکار نوازالدین صدیقی کے ساتھ مرکزی کردارمیں ہیں جب کہ وہ ان دنوں دبنگ سیریز کی تیسری فلم کی تیاری بھی کر رہے ہیں۔