اپنی اداکاری اور ہنر کو سمجھنے میں بہت سال لگے: پریانکا چوپڑا

Priyanka Chopra

Priyanka Chopra

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ پرینکا چوپڑا کا کہنا ہے کہ انہیں بالی ووڈ انڈسٹری میں جگہ آسانی سے نہیں ملی ۔

ابتدائی دنوں میں انہیں کئی بار اپنی رنگت کی وجہ سے سخت تنقید برداشت کرنا پڑی۔ شروع میں لوگوں کا کہنا تھا کہ اپنی کالی رنگت کی وجہ سے فلم انڈسٹری میں کامیاب نہیں ہو پاؤ گی۔

پرینکا نے کہا اپنی اداکاری اور ہنر کو سمجھنے میں بہت سال لگے۔ دنیا میں کوئی انسان مکمل نہیں لیکن اپنی کمزوریوں کو پہچانتے ہوئے اعتماد سے خود کو پیش کرنے سے آپ سب کچھ حاصل کرسکتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیشہ اپنے طریقے سے کام کیا اور کبھی کسی کے لیے خود کو تبدیل نہیں کیا۔