ایکشن ایڈوینچر فلم ونڈر وومین کا فائنل ٹریلر جاری

Wonder Woman

Wonder Woman

لاس ایجنلس (جیوڈیسک) جنگجو خاتون پر بنی ہالی وڈ ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور فلم ونڈر وومین کا فائنل ٹریلر آ گیا۔

فلم دو جون کو ریلیز کی جائے گی۔ ہدایتکارہ پیٹی جینکنزکی فلم ونڈر وومین کی کہانی ایک جنگجو خاتون کی ہے۔

طلسماتی طاقت کی حامل ایمیزون کی شہزادی ڈیانا اپنے جزیرے کو بچانے کے لیے یونانی جنگجوؤں کے خلاف میدان جنگ میں اترتی ہے اور اپنے دشمنوں کو شکست سے دوچار کر دیتی ہے۔

فلم میں مرکزی کردار اداکارہ گل گڈوٹ نے نبھایا ہے۔ ونڈر وومین اس سال دو جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔