ایکشن فلم ’کڈنیپ‘ کا نیا سنسنی خیز ٹریلر جاری

 Kidnap

Kidnap

واشنگٹن (جیوڈیسک) ایکشن سے بھرپور فلموں کے دیوانے ہو جائیں تیار کیونکہ ہالی ووڈ تھرلر فلم ’کڈنیپ‘کا نیا سنسنی خیز ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

لوئس پریٹو کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے ماں کے گرد گھوم رہی ہے جو اپنے بیٹے کے اغواء کے بعد اسے ڈھونڈنے کیلئے سر توڑ کوششیں کرتی ہے۔

فلم میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والے فنکاروں میں ہیلے بیری، سیج کوریا، لیو ٹیمپل اور کرس میک گن سمیت دیگر شامل ہیں۔

ایرک ہوسم اور گریگوری چو کی مشترکہ پروڈیوس کردہ یہ فلم 4اگست کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔