ایکشن سے بھرپور سنسنی خیز فلم جان وک چیپٹر 2 کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا

John Wick 2

John Wick 2

لاس اینجلس (جیوڈیسک) جان وک نے قتل وغارت چھوڑی لیکن ماضی نے پیچھا نہ چھوڑا۔ اب دنیا بھر کے خطرناک قاتلوں سے لڑنے روم پہنچ گیا۔ ہالی وڈ کی ایکشن سے بھرپور سنسنی خیز فلم جان وک چیپٹر 2 کا نیا ٹریلر منظرعام پر آگیا۔

Chad Stahelski کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم جان وک چیپٹر 2 کی کہانی کرائے کے ایک قاتل جان وک کے گرد گھومتی ہے جو اپنے پروفیشن سے علیحدگی اختیار کر لیتا ہے اور روم کا سفر کرتا ہے۔

یہاںجان وک کا سامنا دنیا کے خطرناک قاتلوں سے ہوتا ہے۔ اداکار کیانو ریوز نے جان وک کا کردار ادا کیا ہے۔ ایکشن سے بھرپور سنسنی خیز فلم جان وک چیپٹر 2 دس فروری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔