ایکشن فلم ” میکس اسٹیل ” کا نیا ٹریلر منظر عام پر آ گیا

Max Steel

Max Steel

نیویارک (جیوڈیسک) ایکشن سے بھرپور ہالی وڈ کی سائنس فکشن فلم میکس اسٹیل کا نیا ٹریلر آ گیا۔

ہدایتکار سٹیورٹ ہینڈلر کی فلم میکس اسٹیل ایسے نوجوان کی ہے جو خلا سے آنے والے ایک ایلین روبوٹ کی دوستی سے غیر معمولی طاقت حاصل کر لیتا ہے۔

سپر ہیرو کا روپ دھارے یہ نوجوان دشمنوں کا بھرپور مقابلہ کرتا ہے۔ اداکار بین ونچل فلم میں مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔

میکس اسٹیل کی دیگر کاسٹ میں جوش برینر ، ماریا بیلو اور اینڈی گارسیا شامل ہیں۔

سائنس فکشن فلم 21 اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔