بروقت کارروائی سے پشاور بڑے سانحہ سے بچ گیا: عمران خان

Imran Khan

Imran Khan

پشاور (جیوڈیسک) پ پشاور میں معصوم شہریوں پر دہشتگردوں کے وار کو ناکام بنانے پر عمران خان نے پولیس اور سیکیورٹی اداروں کی بروقت کارروائی پر انھیں خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا ریپڈ رسپانس یونٹ کی بروقت کارروائی سے پشاور بڑے حادثے سے بچ گیا۔

سیرت النبی ﷺ کا نفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ عدل و انصاف کا نظام نہ ہونے سے پاکستان پیچھے رہ گیا۔ حضور اکرم ﷺ صادق وا مین تھے لیکن ہم نے یہ تعلیمات فراموش کر دیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ترقی یافتہ ملک بنانا ہے تو ہمیں بحیثیت قوم انصاف اور دیانتدار ی کا دامن تھامنا ہو گا۔