ایکشن اور تھرلر سے بھرپور نئی امریکن فلم’’کرمنل‘‘کا نیا ٹریلر جاری

Criminal,

Criminal,

لاس اینجلس (جیوڈیسک) ایکشن فلموں کے دیوانے ہوجائیں تیار کیونکہ تھرلر سے بھرپور برٹش امریکن فلم کرمنل کا نیا سنسنی خیز ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

ایریل رومین کی ہدایتکاری میںبننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے مردہ سی آئی اے ایجنٹ کےگرد گھومتی ہے جس کی یاداشت اور مہارت ایک خطرناک مجرم کو قابو کرنے کیلئے استعمال کی جاتی ہیں۔

فلم میں اداکاری کے جوہر دکھانے والوں میں ریان رینلڈز ،گیل گیڈٹ،گیری اولڈمین،کیون کوسنراور اسکاٹ ایکنز سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔سنسنی خیز مناظر سے بھرپور یہ فلم 15اپریل کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔