ایکشن تھرلر فلم نو اسکیپ کا نیا ٹریلر جاری

No Escapes

No Escapes

نیویارک (جیوڈیسک) ہالی ووڈ کے صفِ اول کے اداکاروں اووَن ولسن اور پیئرس براسنن کی ایکشن تھرلر فلم نو اسکیپ کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

ہدایتکار جان ایرک ڈوڈل کی اس فلم میں اووَن ولسن اور پیئرس براسنن کیساتھ لیک بیل،اسٹرلنگ جیرنزاور اسپینسر گیرٹ اہم کردار ادا کررہے ہیں۔

مائیکل لٹوک اور ڈریو ڈوڈل کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی ایک امریکی فیملی کے گرد گھوم رہی جو جنوب مشرقی ایشیا کے ملک منتقل ہوتی ہے جہاں ہونے والی بغاوت اور خانہ جنگی سے غیر ملکیوں کی جانوں کوشدید خطرات لاحق ہوجاتے ہیں۔ایکشن اور تھرل سے بھرپور یہ فلم نو اسکیپ دی وین اسٹین کمپنی کے تحت رواں سال2ستمبر کو سینما گھروں کی زینت بنائی جائے گی۔