کوٹلہ ارب علی خاں کی خبریں 18/8/2017

Kotla Arab Ali Khan

Kotla Arab Ali Khan

کوٹلہ ارب علی خاں : غیر نصابی سرگرمیاں طلباء کی صلاحیتوں کے اظہار کا موثر زریعہ ہوتی ہیں غیر نصابی سرگرمیوں کے فروغ سے طلباء و طالبات کو ذہنی تخلیق اور شعور و قابلیت کو اجاگر کرنے کا موقع ملتا ہے غیر نصابی سرگرمیوں میں حصہ لینے والے طلباء عملی زندگی میں کامیا ب رہتے ہیں تعلیمی اداروں میں تعلیم اور تربیت کا عمل ساتھ ساتھ چلنا چاہیے نصاب کی تکمیل سے تعلیم کا پہلو ممکن ہوتا ہے جب کہ غیر نصابی سر گرمیوں سے بچوں کی تربیت اور سیکھنے کے مواقع ملتے ہیں اس لیئے نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سر گرمیاں بچوں کی تعلیم و تربیت کے لیئے نہایت اہم ہیں ان خیالات کا اظہار ایم پی اے چوہدری شبیر احمد نے کھاریاں میں تحصیل لیول کے تقریر اور مضمون نویسی کے مقابلوں میں حصہ لینے والے بچوںمیں انعامات تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چیئرمین میونسل کمیٹی کھاریاں شیخ محمد حفیظ، وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی کھاریاں چوہدری لال خال ، رہنما مسلم لیگ ن کھاریاں خان محمد اسلم اور چوہدری اعجاز گورائیہ ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر کھاریاں بھی موجود تھے انھوں نے کہا کہ مثبت سرگرمیوں میں بچوں کے دوران مقابلے ان کی تربیت کیلئے بہت اہم ہیں کیوں کہ مقابلے کے دوران انسان میں صبر ، برداشت اور زندگی کی مشکلات سے مقابلوں کی صلاحیت پیدا ہوتی ہے جن بچوںکو برداشت اور مشکلات کے مقابلوںکی تربیت حاصل ہو وہ کل ملک کیلئے بہترین اثاثہ ثابت ہوں گے انھوںنے مزید کہا کہ معاشرے میں عدم برداشت کی صورتحال کو ختم کرنے میں اساتذہ اہم کردار ادا کر سکتے ہیں تعلیمی اداروں میں موجود طلباء پاکستان کا روشن مستقبل ہیں اساتذہ طلباء کے کردار کی تعمیر کے ساتھ ساتھ ان کی عملی تربیت پر بھی توجہ دیں ملک کی ترقی اور قومی خوشحالی کیلئے بچوں کے حقوق پر توجہ دی جانی چاہیے اس ضمن میں اساتذہ اور والدین دونوں کو کردار ادا کرنا چاہیے اس موقع پر ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری شبیر احمد نے مقابلے میں جیتنے والے طلباء و طالبات میں انعامات بھی تقسیم کیے ۔

کوٹلہ ارب علی خان( )چیئرمین ضلع کونسل گجرات چوہدری محمد علی تنویر نے ضلع کونسل گجرات میں مصروف ترین دن گذارہ ضلع بھر سے آئے ہوئے چیئرمین اور وائس چیئرمین یونین کونسلز سے ملاقاتیں کیں اور انکے مسائل سنے اور ان حل کیلئے احکامات جاری کیے 2016ء میں ضلع کونسل گجرات کے ترقیاتی بجٹ سے جاری ترقیاتی منصوبہ جات کی پراگریس کا تفصیلی جائزہ لیا چیئرمین ضلع کونسل گجرات نے عوامی فلاحی منصوبوں کی بر وقت تکمیل یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں ۔

کوٹلہ ارب علی خان( )ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری شبیر احمد کوٹلہ نے میڑک کے امتحان میں گوجرانوالہ بورڈ پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی کھاریاں کی ہونہار طالبہ مریم امتیاز کو مبارک باد دی ممبر پنجاب اسمبلی طالبہ کو مبارک باد دینے پاکستان اوورسیز ہائیر سیکنڈری سکول منڈیر گئے اس موقع پر انھوں نے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مریم امتیاز نے تحصیل کھاریاں کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے پاکستان اوورسیز ہایئرسیکنڈری سکول منڈیر کی طالبہ کی گوجرانوالہ بورڈ میں پہلی پوزیشن طالبہ اور اساتذہ کی شب و روز محنت کا نتیجہ ہے پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے اچھے ادارے اور محنتی اساتذہ بچوں میں چھپی صلاحیتوں کو اجاگر کر نے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں مریم امتیاز کے ساتھ ساتھ ادارہ اور اساتذہ بھی مبارک باد کے مستحق ہیں اور میری یہ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مریم امتیاز اور پاکستان اوورسیز سیکنڈری سکول منڈیر کو مزید کامیابیوں سے نوازیں ۔