اداکار عامر خان ہرن مارنے کے الزام میں سزا سے بچ گئے

Aamir Khan

Aamir Khan

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کے دبنگ ہیرو کو توعدالت نے مجرم قرار دے دیا تاہم مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان قانون کے شکنجے میں آنے سے پہلے بچ گئے۔ چنکارا ہرن کو مارنے پر ان کے خلاف دائر درخواست عدالت نے خارج کر دی۔

فلم ”لگان ”کی شوٹنگ کے دوران عامر خان پر چنکارا ہرن مارنے کا الزام تھا۔ ان کے ساتھ ان کی سابقہ بیوی رینا دتہ، فلم ڈائریکٹر آشوتوش گواریکر، ایگزیکٹو ڈائریکٹر سرینواس راؤ بھی اس درخواست میں نامزد تھے،

تاہم 2008 میں دائر ہونے کی درخواست عدالت سے خارج ہونے کے بعد عامر خان کی جان خلاصی ہوگئی۔ عامر خان پر تمام الزاما ت صرف ایک فلمی سین کی وجہ سے لگائے گئے تھے جس میں ہرن کو گولی مارتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔

سزا ہونے کی صورت میں عامر بھی 5 سال کیلئے جیل جا سکتے تھے۔