اداکار عامر خان کی بھارتی وزیراعظم مودی سے ملاقات

Naredra Modi and Aamir Khan

Naredra Modi and Aamir Khan

ممبئی (جیوڈیسک) بھارتی میڈیا کے مطابق ملاقات کے دوران نریندر مودی نے کہا کہ آپ کی فلمیں بہت دیکھی ہیں، آپ نے بہت چھوٹی سی عمر میں بڑا نام بنایا، جس پر عامر خان تقریب میں مدعو کرنے پر وزیراعظم مودی کا شکریہ ادا کیا۔

اس تقریب میں اداکارہ کنگنا رناوت بھی دعو تھیں۔ گزشتہ روز ممبئی کے بندرا کورلا کمپلیکس میں میگا ایونٹ میک ان انڈیا تقریب میں شرکت کے بعد بھارتی وزیراعظم کے اس ڈنر میں بھارت کی حکومتی سطح پر اعلیٰ شخصیات کے اس ڈنر کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں میڈیا کو بھی داخل ہونے کی اجازت نہیں تھی۔

یاد رہے بھارت میں عدم برداشت سے متعلق عامر خان کے بیان پر بھارت میں خاصا ہنگامہ کھڑا ہو گیا تھا۔