اداکار انیل کپور آج 61 ویں سالگرہ منا رہے ہیں

Anil Kapoor

Anil Kapoor

ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ اداکار انیل کپور کی آج اکسٹھ ویں سالگرہ ہے، ان کے فن کا شاندار سفر چار دہائیوں سے جاری ہے۔ انیل کپور بالی وڈ کے صف اول کے اداکاروں میں شامل ہیں۔ ان کا سفر چار دہائیوں پر محیط ہے، مسٹر انڈیا، تیزاب، بیٹا، وراثت، پکار اور ویلکم ان کی مشہور فلمیں ہیں۔

ایکشن رومانس اور جذبات انیل کپور نے ہر طرح کے کردار بخوبی نبھائے۔ انیل کپور نے مادھوری، سری دیوی، کرشمہ سمیت ٹاپ ہیروئنز کے ساتھ کام کیا۔ فلم نائک میں ان کا کردار زبردست رہا۔ اداکار انیل کپور کا فنی سفر آج بھی کامیابی سے جاری ہے۔