اداکار شاہد کپور کی منگیتر میرا راجپوت کے ساتھ پہلی تصویر منظر عام پر آگئی

Shahid Kapoor And Meera Rajput

Shahid Kapoor And Meera Rajput

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ ہیرو شاہد کپور دس جون کو دلہا بنیں گے۔ اداکار کی منگیتر میرا راجپوت کے ساتھ پہلی تصویرمنظر عام پر آگئی۔

شاہد کپور آجکل فلمی مصروفیات کو بالائے طاق رکھ کر اپنی منگیتر کے ساتھ ٹائم گزار رہے ہیں۔ شادی کی شاپنگ ، پارٹیز اور ہوٹلنگ اداکار کی ان دنوں کی مصروفیات ہیں۔

دہلی کی رہنے والی میرا راجپوت کے ساتھ شاہد کپور کی پہلی تصویر منظر عام پر آگئی ۔ دونوں کے چہرے کی مسکراہٹ دیکھ کر تو لگتا ہے جوڑے کو دس جون کا بے صبری سے انتظار ہے۔