اداکار ٹام ہینکس کی فلم ”سلی” کا ٹریلر جاری کر دیا گیا

Tom Hanks

Tom Hanks

نیو یارک (جیوڈیسک) اداکار ٹام ہینکس نے پائلٹ چیسلے سلن برجر کا کردار ادا کیا ہے جو سلی کے نام سے مشہور تھے۔

پندرہ جنوری دو ہزار نو کو سلی اس طیارے کو اڑا رہے تھے جو پرندوں کے ایک جھنڈ کی زد میں آ گیا اور اسکے انجن بند ہو گئے جس پر پائلٹ نے اسے دریا پر اتار لیا۔

جہاز پر سوار تمام ایک سو پچپن افراد محفوظ رہے۔ فلم نو ستمبر کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔