معروف اداکار خیام سرحدی کو مداحوں سے بچھڑے پانچ برس بیت گئے

Khayyam Sarhadi

Khayyam Sarhadi

لاہور (جیوڈیسک) ٹی وی، ریڈیو اور فلم کے ورسٹائل اداکار خیام سرحدی کو مداحوں سے بچھڑے پانچ برس بیت گئے۔

پاکستان کے مختلف مشہور ڈرامہ سیریلز میں جلوہ گر ہونے والے خیام سرحدی نے اپنے منفرد انداز سے ہر کردار کو بخوبی نبھایا۔

خیام سرحدی جن لازوال ڈراموں میں اپنی اداکاری کے سبب مشہورہیں ان میں وارث، ریزہ ریزہ، غلام گردش، من چلے کا سودا، دہلیز، داستان اور سورج کے ساتھ ساتھ شامل ہیں۔ خیام سرحدی کو ان کی فنی خدمات کے اعتراف میں پرائڈ آف پرفارمنس ایواڈ سے بھی نوازا گیا ہے۔