اداکارہ عائشہ عمر اور اظفر رحمان ٹریفک حادثے میں زخمی

Ayesha Omar, Azfar Rehman

Ayesha Omar, Azfar Rehman

کراچی (جیوڈیسک) اداکارہ عائشہ عمر اور اظفر رحمان کراچی سے حیدر آباد جاتے ہوئے ٹریفک حادثے میں زخمی ہو گئے ، دونوں زخمیوں کو کراچی کے نجی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

کراچی سے حیدر آباد جاتے ہوئے اداکارہ عائشہ عمر گزشتہ رات اداکار اظفر رحمان کے ساتھ کراچی سے حیدر آباد جا رہی تھیں کہ نوری آباد کے قریب سپر ہائی وے پر ٹریفک حادثے کا شکار ہو گئیں ۔

حادثے کے دوران عائشہ عمر کے ہاتھ کی ہڈی ٹوٹ گئی ہے جبکہ اظفر رحمان معمولی زخمی ہیں ۔ حادثے کے فوری بعد دونوں کراچی منتقل کرنے کے بعد ایک نجی ہسپتال میں داخل کر دیا گیا ہے ۔