اداکارہ جیا بچن 68 برس کی ہو گئیں، سالگرہ فیملی کیساتھ منائی

Jaya Bachchan

Jaya Bachchan

ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ اداکارہ جیا بچن 68 برس کی ہو گئیں، انھوں نے گزشتہ روز 9اپریل کو اپنی سالگرہ فیملی کے ساتھ منائی۔

وہ 9 اپریل 1948 کو بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر جبل پور میں پیدا ہوئیں۔اپنے کیرئیرکی شروعات 1963 میں چائیلڈ اسٹار کی حیثیت سے کی۔

بالی وڈ میں بطور ہیروئن ان کی پہلی فلم’’گڈی‘‘ تھی۔فلم بنسی برجو اور زنجیر میں امیتابھ بچن کے ساتھ کام کرنے کے اس جوڑی نے 1973 میں شادی کر لی۔

جیا بچن امیتابھ بچن کے ساتھ انتہائی کامیاب اور مثالی زندگی گزار رہی ہیں۔