اداکارہ قسمت بیگ کے قتل کیس میں اہم پیش رفت، مرکزی ملزم سمیت 4 افراد گرفتار

Kismat Baig

Kismat Baig

لاہور (جیوڈیسک) گذشتہ ہفتے لاہور میں قتل کی گئی اداکارہ قسمت بیگ کے قتل کے الزام میں سی آئی اے پولیس نے اہم کامیابی حاصل کر لی ہے۔

پولیس نے فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں کارروائی کرتے ہوئے اداکارہ کے قتل کے الزام میں 4 ملزموں رانا مزمل، رانا فہیم، رانا تجمل اور شاہد جنجوعہ کو حراست میں لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مرکزی ملزم رانا مزمل ہے جس کی اداکارہ کے ساتھ دوستی تھی اور اسے قسمت بیگ کی دوسروں سے دوستی پسند نہیں تھی۔ ملزمان کو موبائل فون ریکارڈ سے ٹریس کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ملزمان کرائے کی گاڑی میں آئے اور کام ہونے کے بعد موبائل فون پر مرکزی ملزم رانا مزمل کو اطلاع دی تھی۔

ذرائع کا دعوی ہے کہ حراست میں لئے گئے چاروں ملزموں کا تعلق پولیس ڈیپارٹمنٹ سے ہے اور چاروں ایس ایچ اوز ہیں جن کے مقتولہ قسمت بیگ سے مراسم تھے۔