اداکاری کے بعد ماڈل ثروت گیلانی نے فلم پروڈکشن میں آنے کا فیصلہ کر لیا

Sarwat Gilani

Sarwat Gilani

لاہور (جیوڈیسک) اداکارہ وماڈل ثروت گیلانی نے بھی فلم پروڈکشن کے میدان میں آنے کا فیصلہ کرلیا، ان دنوں اسکرپٹ کو حتمی شکل دے رہی ہیں۔

ثروت گیلانی جن کا شمار ٹی وی کی معروف اداکاراؤں اور ماڈلز میں ہوتا ہے،جنہوں نے کیرئیر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا بعدازاں بطور اداکارہ ٹی وی ڈرامہ سیریلز جلوہ گر ہوئیں۔ ان ڈرامہ سیریلز میں اپنی جاندار پرفارمنس سے کچھ عرصہ میں ہی شوبز حلقوں کی جانی پہچانی شخصیت بن گئیں۔ وہ اداکارہ ہونے کے ساتھ اسپیشل بچوں کی اولمپکس گیمز کی برانڈ ایمبسڈر بھی ہیں۔

انھوں نے اداکار وپروڈیوسر ہمایوں سعید کی فلم میں بھی کام کیا ہے جو عیدالضحی پر سینماؤں کی زینت بنے گی۔ اداکارہ وماڈل ثروت گیلانی نے بتایا کہ پاکستان میں فلم انڈسٹری کے حالات تیزی سے بہتر ہورہے ہیں، پاکستان میں ہی نہیں بلکہ بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی ہماری فلموں کو اچھا رسپانس مل رہا ہے۔