اداکارہ پریانکا چوپڑا کی اردن کی ملکہ رانیہ سے ملاقات

Prianka Chopra

Prianka Chopra

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اردن کی ملکہ رانیہ سے ملاقات کی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ پریانکا چوپڑا نے ملکہ رانیہ کے ساتھ لی گئی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ وہ حقیقت میں متاثر کن شخصیت ہیں۔

پریانکا چوپڑا کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی کے آئندہ ہفتے ہونے والے اجلاس میں ملکہ رانیہ سے دوبارہ ملاقات کی خواہش مند ہوں۔