اداکارہ ریچا چڈھا سیاستدانوں سے سخت مایوس

Richa Chadda

Richa Chadda

ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ اداکارہ ریچا چڈھا بھارتی سیاسی رہنماؤں سے مایوس نظر آتی ہیں۔

حال ہی میں ایک انٹر ویو میں ریچا چڈھا کا کہنا تھا کہ سیاسیتدانوں کے ملک میں امن قائم کرنے کے تمام دعوے جھوٹے ثابت ہوئے ہیں معاشرے میں موجود بدامنی ختم کرنے میں فنکاروں کو آگے آنا ہوگا۔

انھوں نے کہا کہ لوگوں کو فنکاروں سے ہمیشہ بہت سی توقعات رہی ہیں انھوں نے کہایہ بہترین وقت ہے کہ فنکار مل کر معاشرے میں امن اور بھائی چارے کے فروغ میں اپنا کردار ادا کریں۔