میانی اڈا کی خبریں 20/4/2016

Miani Ada

Miani Ada

میانی اڈا (نامہ نگار) مسلم لیگ ن ضلع چکوال کی رہنما میڈم گوشی حسین جھامرہ یوکے میں چندماہ کے قیام کے بعد گزشتہ روزامارات ائیرلائن سے وطن واپس پہنچ آئی یوتھ ونگ کے تحصیل صدر ملک اشتیاق اعوان ملک ناصر منیر چیرمین یوسی میانی ملک محمد حسین کالم نگار ملک امتیاز جھامرہ ملک غلام اصغر جنرل کونسلر اور یوتھ کے عہدے داروں نے میڈم گوشی سے ان کی رہائش گاہ جھامرہ شریف میں ملاقات کی اس موقع پرمیڈم گوشی نے بتایا کہ علاج کے سلسہ میں انہیں یوکے جانا پڑا مگر وہاں زیادہ عرصہ نہیں رکی کیونکہ انہیں اپنے وطن پاکستان سے محبت کھینچ لاتی ہے ان کی تمام فیملی یوکے میں سیٹل ہے اس موقع پر انہوں نے جھامرہ میں سوبائی وزیر ملک تنویر اسلم اعوان کے تاریخی اور کامیاب جلسہ پرملک ناصر منیراور اہلیان جھامرہ کو مبارک باد دی اور اس بات کا عہد کیا کہ ان کی سیاسی خدمات سیتھی ہاوس کے لئے تھی اور ہمیشہ رہیں گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

میانی اڈا (نامہ نگار) بوچھال کلان کی سیاسی و سماجی شخصیت ملک عجائب اعوان نے گزشتہ روز مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے ورکروں کے اعزاز میں ٹی پارٹی کا انعقاد کیا ملک عجائب اعوان نے اس موقع پر صوبائی وزیر ملک تنویر اسلم اعوان کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ہمیں فخر ہے ملک تنویراسلم پر کہ ان کی کاوش سے حلقہ سے ہٹ کر بھی کئی ایسے منصوبے ہیں جو وقت کی ضرورت تھے رتہ کھڑپہ کا موڑ کلیاں والے موڑ بھون بائی پاس للہ ماٹن روڈ کلرکہار ٹراما سنٹراورایسے سینکڑوں منصوبے جو اپنے حلقہ سے ہٹ کر ہیں انہوں نے کہا کہ میری سیاست سیتھی ہاوس کے لئے وقف ہے اس موقع پر ملک صفدر بربری ملک فیصل عجائب ملک اشتیاق ملک فیصل وزیر اور دیگر یوتھ عہدے دار موجود تھے۔