ادارالمصطفیٰ ویانا کے زیر انتظام استقبالِ آمد رمضان اور معراج النبیۖ انٹر نیشنل کانفرنس کا انعقاد کیا گیا

ADARA AL MOSTFAHA-Conference Vienna

ADARA AL MOSTFAHA-Conference Vienna

ویانا (اکرم باجوہ) ادارالمصطفیٰ ویانا کے زیر انتظام استقبالِ آمد رمضان اور معراج النبیۖ انٹر نیشنل کانفرنس ادارالمصطفیٰ ویانا کے صدر حاجی باوا سید غضنفر علی شاہ اور اظہر عباس سیالوی اور اُن کی ٹیم لالہ محمد رمضان اور حفیظ اللہ قادری کی زیر نگرانی انعقادکیا گیا ۔کانفرنس میں حضرت علامہ غلام بشیر نقشبندی باولی شریف آف گجرات پاکستان ،معروف نعت خوانان محمد ساجد قادری اور حافظ غلام مصطفی قادری آف کراچی ،ڈاکٹر محمد نثار معرفانی آف زمبابوئے اور مقامی نعت خواں غلام مصطفی نعیمی ،حاجی اکبر علی ،سید عثمان شاہ نے گلہائے عقیدت کے پھول نچھاور کیے اور سید عبدالرحمان شاہ نے بھی خطاب فرمایا۔ پاکستان سے آئے معروف نعت خوان محمد ساجد قادری ،ڈاکٹر محمد نثار معرفانی اور حافظ غلام مصطفی قادری نے پر سوز آواز میں نعتیں پیش کرکے حاضرین پر وجد طاری کردیا اور خوب داد وصول کی۔انٹر نیشنل کانفرنس کا آغاز حافظ حبیب اللہ کی تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔

کانفرنس میں نظامت کے فرائض حافظ محمد مبشر قادری نے بہت خوبصورت انداز میں ادا کیے اور کانفرنس کے اغراض و مقاصد بھی بیان کرتے رہے اور مہمانوں کو کانفرنس میں خوش آمدیدکہا۔ انٹر نیشنل کانفرنس کی صدارت پاکستان سفارت خانہ ویانا کے ٹیکنیکل منسٹر وقار احمد نے کی ۔ادارالمصطفیٰ کے نگران اظہر عباس سیالوی نے ا دارالمصطفیٰ ویانا کے قیام عمل پر ادارہ کے اغراض و مقاصد بیان کیے ۔انٹر نیشنل کانفرنس کے مہمان خصوصی علامہ غلام بشیر نقشبندی باولی شریف آف گجرات پاکستان نے اپنے خطاب میں کہا کہ دیار غیر میں اس طرح کی کانفرنسوں کا منعقد کرانا بہت ضروری ہیں میں ادارالمصطفیٰ کی انتظامیاں کو اتنی شاندار کا نفرنس کا انعقاد کرنے پر مبارک با د پیش کرتا ہوں۔

اُنہوں نے مذید کہا کہ جس زمین پرہم سب زندگی گزار رہے ہیں یہ سب اللہ پاک نے بنائی ہوئی ہے اُن کی سب سے بڑی نعمت وجود مصطفیۖہے اللہ پاک ہمیں دینا میں اُ ن کے نقشے قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے ۔اور آپ سب جب اس محفل سے واپس گھروں کو لوٹیں گے تو کچھ لیکر ہی جائیں گے اُنہوں نے استقبال آمد رمضان اور معراج النبیۖ پر بڑی تفصیل سے روشنی ڈالی۔

ادارالمصطفیٰ ویانا کے صدر حاجی باوا سید غضنفر علی شاہ نے تقریب کے احتتام پر پاکستانی کمیونٹی اور خصوصی طور پر دوسرئے ممالک سے آئے مہمانوں کا انٹر نیشنل کانفرنس میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا ۔شہریار خان اور غلام مصطفی نعیمی نے حاضرین سے مل کر درودو اسلام کا ہدیہ عقیدت پیش کیا علامہ غلام بشیر نقشبندی نے اجتمائی دعائیہ کلمات میں پاکستان کی ترقی، خوشحالی،امن و امان اور اُمت مسلمہ کے لیے خصوصی دعا کی ۔کانفرنس کے آخر میںا دارالمصطفیٰ ویانا کی جانب سے حاضرین تقریب کو طعام پیش کیاگیا۔