دو ہزار بارہ سے اب تک نئی یا ری نیو کروائی جانے والی پر میسو دی سجورنو کی اضافی فیسیں واپس کی جائیں گی۔ اٹلی حکومت

Italy

Italy

پیرس (زاہد مصطفی اعوان سے) یورپین یونین کے کورٹCorte di Giustizia dell’Unione Europea. آف جسٹس کے دو ستمبر کے فیصلے کے بعد اب لا زیوTar del Lazio, کی ایک انتظامی نے عدالت نے فیصلہ دیا ہے کہ dal 2012 ad oggi دو ہزار بارہ سے اب تک نئی یا ری نیو کروائی جانے والی پر میسو دی سجورنو کی فیسیں بہت زیادہ تھیں۔

لہذا جن غیر ملکیوں نے اس مدت کے دوران حکومت اٹلی کی جانب سے مقرر کردہ فیسیں جمع کرو ائی تھیں ان کی ادا کردہ اضافی چارجز کی رقوم واپس کی جائیں۔

اس فیصلہ کے بعد اگلے چند دنوں میں سی جی آئی ایل اور دیگر ورکر تنطیموں کے دفاتر سے مخصوص فارم ملنا شروع ہو جائیں گے جس پر کر کے ارسال کرنے سے اضافی رقم واپس مل جائے گی۔

کتنی رقم واپس ملے گی اس کی تفصیل فارم پر موجود ہو گی۔