ایڈیشنل سیشن جج ٹنڈوآدم کا تین ملزمان کو قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے پر عمر قید کی سزا

Prisoner

Prisoner

ٹنڈوآدم (کامران انصاری) ایڈیشنل سیشن جج ٹنڈوآدم نے تین ملزمان کے قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے پر عمر قید کی سزا سنائی۔

تفصیلات کے مطابق ٹنڈوآدم ایڈیشنل سیشن کورٹ میں ایڈیشنل سیشن جج عظمت خان لودھی نے16/2010 P.S.Berani U/S 295-B PPC کے تحت قرآن کی بے حرمتی کرنے پر تین ملزمان رمضان ،رفیق اورطارق الیاس پر جرم ثابت ہونے پر انکی ضمانت منسوخ کر کے عمر قید کی سزا سنائی اور تینون ملزمان کو سینٹرل جیل بھیج دیا گیا۔

ملزمان 2010بیرانی میں قرآن پاک کی بے حرمتی کعنے کے مرتکب پائے گئے تھے ملزمان کی طرف سے شاہ محمد ہاشمی جبکہ سرکار کی طرف سے طارق عزیز غوری نے کیس کی پیروی کی۔