ایڈیلیڈ ٹیسٹ : عثمان خواجہ کی سنچری، آسٹریلیا کی 48 رنز کی برتری

Usman Khawaja

Usman Khawaja

ایڈیلیڈ (جیوڈیسک) ڈے نائٹ ٹیسٹ کے دوسرے روز آسٹریلیا نے 14 رنز بغیر وکٹ کے پہلی اننگز کا آغاز کیا۔ اوپنر میٹ رنشاہ 10 جبکہ ڈیوڈ وارنر 11 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔

کپتان سٹیون سمتھ 59 رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے۔ پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے پیٹر ہینڈز کامب نے 54 رنز کی اننگز کھیلی۔ نک میڈنسن صفر اور وکٹ کیپر میتھیو ویڈ 4 رنز بنا سکے۔

عثمان خواجہ نے کیریئر کی پانچویں سنچری بنائی، وہ 136 سکور کیساتھ کریز پر موجود ہیں۔ جنوبی افریقن فاسٹ باؤلر کائل ایبٹ نے تین شکار کئے۔ آسٹریلیا نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 307 رنز بنا کر پروٹیز پر 48 رنز کی برتری حاصل کر لی ہے۔