عید الاضحیٰ پر قربانی کی کھالیں الخدمت کو دے کر دکھی انسانیت کا سہارا بنیں، منعم ظفر خان

Sacrifice Skins

Sacrifice Skins

کراچی : امیر جماعت اسلامی ضلع وسطی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی اور الخدمت کا نام عوام کی بے لوث خدمت سے عبارت ہے، جماعت اسلامی وہ واحد جماعت ہے جو پورے ملک میں بلا تفریق عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہے۔

صدقات، خیرات اور چرم قربانی سے ملنے والی رقم کو ایمانداری کے ساتھ غریب اور مستحق افراد کی فلاح و بہبود، یتیموں اور بیوائوں کی کفالت اور قدرتی آفات سے متاثرہ افراد کی بحالی میں صرف کیا جاتا ہے۔ عید الاضحی کے موقع پر عوام قربانی کے جانوروں کی کھالیںالخدمت کو دے کر دکھی انسانیت کا سہارا بنیں اور اپنی قربانی کو رب عالیٰ کی بارگاہ میں مزید مقبول بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں الخدمت کے بے شمار ہسپتال، طبی مراکز، میڈیکل کیمپس کے علاوہ دیگر مثالی عوامی خدمت کے پروجیکٹس اس بات کے گواہ ہیں کہ الخدمت نے ہمیشہ دیانت داری کے ساتھ عوام کی خدمت کی ہے، عوام نے جو اعتماد الخدمت پر کیا ہے اسے بہترین انداز سے مستحقین تک پہنچانے کا فریضہ جماعت اسلامی نے انجام دیا ہے۔

اقامت دین کے غلبے کے لئے ہم اپنی جان،اور صلاحیتوں کو اللہ کے راستے میں لگا تے ہیں اسی کے لئے قربانی کرتے ہیںاور دعوت کوبڑھانے کے لئے جدو جہد کرتے ہیں۔ اس راہ کی تکالیف اور مصائب کو برداشت کرتے ہیں۔جس کے نتیجے میں اللہ اس کام میں برکت اور ہمارے سر پر سکینت نازل کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے مستحق بھائیوں، بیواؤں، یتیموں کی دادرسی اور سہارا بننے کے لئے صرف رب کی رضا کی خاطر جماعت اسلامی کے کارکنان اپنے عید کے تمام ایام وقف کر دیتے ہیں اور عوام کو اس عظیم کام میں شامل ہونے کا موقع فراہم کرتے ہیں جماعت اسلامی ضلع وسطی 55 سے زائد مقامات پر اجتماعی قربانی کرے گی۔

الخدمت کی بے لوث اور دیانت دارانہ خدمت نے عوام کے دلوں میں جگہ بنائی، خالد صدیقی
کراچی 23 ستمبر 2015 (پ ر) نائب امیر جماعت اسلامی ضلع وسطی اور چرم قربانی مہم کے انچارج خالد صدیقی نے کہا ہے کہ الخدمت کی عوامی فلاحی سرگرمیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، الخدمت کی بے لوث اور دیانت دارانہ خدمت نے عوام کے دلوں میں جگہ بنائی۔ الخدمت نے دیانتداری کو شعار بناتے ہوئے دکھی انسانیت کی خدمت کی بے لوث خدمت کرکے عظیم مثال قائم کی ہے۔

الخدمت کے ساتھ عوام کا بڑھتا ہوا تعاون اور اعتماد ہماری فلاحی سرگرمیوں میں مزید تیزی کے ساتھ حوصلہ بڑھاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ضلع وسطی میں 55 سے زائد مقامات پر اجتماعی قربانی کے مراکز قائم کردیئے گئے ہیں۔ یہ مراکز جامع مسجد قباء فیڈرل بی ایریا بلاک 13، جامع مسجد گلبرگ بلاک 12، حلقہ شاداب بلاک 10، حلقہ رحیم آباد بلاک 17، دستگیر میں مسجد رضوان، فیڈرل بی ایریا بلاک 14، مور پارک بلاک 8، مسجد نعمان بلاک 16، دفتر جماعت اسلامی حسین آباد بلاک 3، لیاقت آباد میں سندھی ہوٹل، المدنی چلڈرن اسکول، اپسرا اپارٹمنٹ FC ایریا، نارتھ ناظم آباد میں الفلاح بلاک A، مسجد طحہٰ بفرزون، شادمان یوسی 8، بلاک L یوسی 5، شادمان یوسی 8، ناظم آباد میں فردوس کالونی، گول مارکیٹ، چھوٹا میدان، نارتھ کراچی میں جامع مسجد الہدیٰ سیکٹر 11-A، جامع مسجد، نیو کراچی میں جامع مسجد الاخوان سیکٹر 11-G، مسلم ٹائون، الکریم سینٹر، سیکٹر 11-H، ماڈرن کمپلیکس سیکٹر 11-I، گڈاپ وسطی میں جامع مسجد حذیفہ اور دیگر مقامات پر قائم کئے گئے ہیں۔