انتخابی شیڈول کے بعد عمران خان کا جلسہ روکا جائے، ڈی آر او کا خط

Imran Khan

Imran Khan

اسلام آباد (جیوڈیسک) انتخابی شیڈول جاری ہونے کے بعد ڈی آر او نے ضلعی انتظامیہ کو عمران خان کا اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں آج ہونے والا جلسہ روکنے کے لیے خط لکھ دیا، ضلعی انتظامیہ کا خط کے جواب میں کہنا تھا کہ عمران خان کو خطاب کی اجازت نہیں۔

اسلام آباد کےعلاقے ترلائی میں آج عمران خان کا جلسہ روکنے کے لیے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر نے ضلعی انتظامیہ کو خط لکھ دیا ، تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن پر حکومت مخالف جماعتوں کی مہم روکنے کا الزام عائد کر دیا۔

ضلعی انتظامیہ کو لکھے گئے خط میں ڈی آر او چوہدری علیم شہاب نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں آج عمران خان کے جلسے کی اطلاعات ہیں ، ضلعی انتظامیہ انہیں جلسہ کرنے سے روکے ، الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہوئی تو کارروائی کی جائے گی۔

ترجمان تحریک انصاف نعیم الحق نے کہا کہ الیکشن کمیشن نون لیگ کی مخالف جماعتوں کی مہم روکنے میں مصروف ہے۔ دوسری جانب انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عمران کو ترلائی میں جلسے کی اجازت نہیں۔