ایڈمنسٹریٹر ڈسٹرکٹ کورنگی غلام رسول کے ہمراہ جشن عید میلاد النبی ۖکے سلسلے میں کورنگی سے نکلنے والے جلوسوں میں شرکت

12 Rabi awal

12 Rabi awal

کراچی: ایڈمنسٹریٹر ڈسٹرکٹ کورنگی غلام رسول کے ہمراہ جشن عید میلاد النبی ۖکے سلسلے میں کورنگی سے نکلنے والے جلوسوں میں شرکت کی اور بلدیہ کورنگی انتظامیہ کی جانب سے لگائے گئے کیمپوں کابھی دورہ کیا اور جلوس کے شرکاء کو ٹھندا پانی اور شربت سے تواضع کیا ایڈمنسٹریٹر ڈسٹرکٹ کورنگی غلام رسول نے کہا کہ ماہ ربیع الاول اس عظیم ہستی کا ماہ ولادت ہے جسے خالق کائنات نے تمام جہانوں کیلئے رحمت اللعالمین بنا کر بھیجا انہوں نے کہا کہ سرکار دوعالم ۖ کے اسوہ حسنہ پر کاربند ہوکر ہی ہم دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اللہ اور اسکے رسول ۖ کی اطاعت ، پیروی ہماری زندگی کا بنیادی مقصد ہونا چاہیے اور بنی کریم ۖ کی تعلیمات ظالم کے آگے ڈٹ جانے اور مظلوموں کی داد رسی کا درس دیتی ہے انہوں نے مزید کہا کہ ربیع الاول کا بابرکت اور پر نور مہینہ ہر مسلمان مر د اور عورت کی زندگی میں روحانی خوشیاں ارادوں کی پختگی ، تمنائوں کی تکمیل ، دعائوں کی ان گنت اور لازوال رحمتیں اور بر کتیں لے کر جلوہ گر ہوتا ہے یہ وہ پاک مقدس مہینہ ہے جس میں ہمارے نبی ۖ اللہ تعالی کا ابدی پیغام لیکر اس دنیا میں تشریف لا ئے ایڈمنسٹریٹر ڈسٹرکٹ کورنگی غلام رسول نے مزید کہا کہ آج کا دن ہم تمام مسلمانوں کیلئے انتہاہی خوشی اور مسرت کا دن ہے۔

جس میں ہمارے پروردگار نے ہماری رہنمائی اور نجات کیلئے نبی کریم ۖکی شکل میں عالم اسلام کا تحفہ پیش کیا اب ہماری ذمہ داری ہے کہ قرآب و سنت پر عمل پیرا ہو کر زندگی کو بہتر انداز میں گزاریں آج کے تمام اجتماعات انتہاہی روح پرور ہیں اور ان اجتماعات میں عوام کی والہانہ شرکت اپنے نبی ۖ سے محبت کا پتہ دیتی ہے اس موقع پر S.E غلام سرور چاچڑ ، ڈائریکٹر ہیلتھ اینڈ سروسز سید محمد احمد نقوی اور دیگر بھی موجود تھے۔