ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی کا کچرا کنڈیوں کو رہائشی آبادی سے دور ماڈل کچرا کنڈیاں بنانے کی ہدایت

DMC Korangi Karachi

DMC Korangi Karachi

کراچی : ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول نے شاہ فیصل ،کورنگی اور لانڈھی زونز کو ہدایت کی ہے کہ کچرا کنڈیوں کو رہائشی آبادیوں سے دور منتقل کیا جائے، کچرا کنڈیوں اور کچرے کے ڈھیروں کو آگ لگانے کی شکایت کا متعلقہ علاقوں کا عملہ ذمہ دار ہو گا۔

علاقائی سطح پر صفائی وستھرائی سرسبز ماحول کے قیام کے ساتھ بلدیاتی انتظامات کو علاقائی سطح پر مزید بہتر بنا نے کو اولین ترجیح دی جائے ان خیالات کا اظہار ایدمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول نے متعلقہ بلدیاتی افسران کے ہمراہ شاہ فیصل زون کا تفصیلی دورہ کرکے علاقائی سطح پر جاری صفائی وستھرائی ،کچرا کنڈیوں کی تعمیر و مرمت اور تجاوزات کے خلاف جاری مہم کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر متعلقہ محکموں کو سربراہان بھی ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی کے ہمراہ موجود تھے۔

ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی نے محکمہ سنیٹریشن اور پارکس ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت کی کہ صفائی وستھرائی اور سرسبز ماحول کے قیام کے حوالے سے اقدامات تیز کئے جائیں علاقائی خوبصورتی میں اضافے کے لئے تجاوزات اور رکاوٹوں کا فوری خاتمہ یقینی بنا نے کے ساتھ اس کی روک تھام کے حوالے سے موثر اقدامات کئے جائیں علاقائی دورے پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی نے نو منتخب بلدیاتی نمائندوں کے ہمراہ علاقائی دورہ کرکے صفائی وستھرائی اور بلدیاتی انتظامات کا معائنہ کیا۔

اس موقع پر شاہ فیصل کالونی نمبر3چورنگی پر کچرے کے ڈھیر پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر نے متعلقہ ذمہ دران کو ہدایت کی کہ کچرے کے ڈھیروں کا فوری خاتمہ کیا جائے اور سڑکوں اور چورنگیوں کے اطراف کچرا پھنکنے والوں کے خلاف چالان کیا جائے تاکہ صفائی وستھرائی کے نظام کو بہتر بنا نے کے ساتھ صحت مند ماھول کا قیا م بھی یقینی بنا یا جاسکے اس موقع پر انہوں نے تاجر برادی اور عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ صحت مند ماھول کے قیام میں بلدیہ کورنگی سے تعاون کریں۔