ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی کا شاہ فیصل زون کا تفصیلی دورہ

DMC Korangi Karachi

DMC Korangi Karachi

کراچی : ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرة العین میمن نے مساجد و امام بارگاہوں کے اطراف اور عشرہ محرم الحرام کے دوران برآمد ہونے والے جلوسوں کے روٹس سمیت علاقائی سطح پر روشنی کے انتظامات کی بہتری کے لئے تمام اسٹریٹ لائٹس کو درست کرنے اور ناکارہ لائٹوں کی جگی نئی لائٹیں نصب کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ عشرہ محرم الحرام کے دوران بلدیاتی انتظامات کے حوالے سے جاری کاموں کو تیز کیا جائے۔

صفائی وستھرائی ،روشنی کے انتظامات سمیت دیگر بلدیاتی سہولیات کے فراہمی کے حوالے سے فوری اقدامات کے ذریعے عوام کو مسائل سے چھٹکارہ دلا ئی جائے ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرة العین میمن نے میونسپل کمشنر عمران اسلم کے ہمراہ شاہ فیصل زون کا تفصیلی دورہ کرکے بلدیہ کورنگی کے تحت عشرہ محرم الحرام کے حوالے سے جاری انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر تمام محکموں کے سربراہان بھی موجود تھے اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرة العین میمن اور میونسپل کمشنر عمران اسلم نے مختلف امام بارگاہوں کا دورہ کیا اور منتظمین سے ملاقات کی اور ان سے بلدیاتی انتظامات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا اس موقع پر منتظمین نے قبل ازوقت انتظامات پر بلدیہ کورنگی انتظامیہ کی اقدامات کو سرا ہا اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی نے کہ ضلع کورنگی کی حدود میں عشرہ محرم الحرام کے حوالے سے انتظامات منتظمین کی تجاویز کی روشنی میں کئے جارہیں اور انشا اللہ عوامی تعاون کے ذریعے ضلع کورنگی کے چپے چپے کو بلدیاتی مسائل پاک بنایا جائیگا۔

اس موقع پر میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی عمران اسلم نے کہاکہ ضلع کورنگی میں عشرہ محرم الحرام کے دوران عزاداران حسین کو ہر ممکن اور بروقت سہولیات کی فراہمی کے لئے شاہ فیصل ،کورنگی اور لانڈھی زون میں مرکزی کنٹرول روم قائم کردیا گیا جو بلا تعطل فعال رہے گا انہوں نے منتظمین سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ تمام تر انتظامات منتظمین کے باہمی تعاون سے انجام دیئے جارہے ہیںمنتظمین کی جانب سے پیش کئے مسائل پر میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی نے محکمہ انسداد تجاوزات کو ہدایت کی کہ عشرہ محرم الحرام کے دوران برآمد ہونے والے جلوسوں کے روٹس سمیت امام بارگاہوں اور مساجد کے اطراف تجاوزات کا فوری خاتمہ یقینی بنایا جائے۔