ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی کا برسات کے بعد ضلع کورنگی کا دورہ

District Karachi Visited

District Karachi Visited

کراچی :ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی نثار احمد سومرو کا اتوار کے روز ہونے والی طوفانی بارش کے بعد متعلقہ محکموں کے سربراہان کے ہمراہ ضلع کورنگی کے شاہ فیصل زون کا تفصیلی دورہ شاہراہوں اور اندرونی گلیوں سے برساتی پانی کی نکاسی کو ہنگامی بنیادوں پر یقینی بنا نے کی ہدایت ۔

،کسی بھی علاقے میں بارش کے پانی کی موجودگی نہیں ہونا چاہیئے دورے کے موقع پر مختلف شاہراہوں اور گلیوں سے اپنی نگرانی میں برساتی پانی کی نکاسی کو یقینی بنا تے ہوئے ایڈمنسٹریٹر نثار احمد سومرو نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی مزید متوقع برسات کے پیش نظر برساتی صورتحال سے نمٹنے کے لئے الرٹ رہا جائے اور برسات کے بعد علاقائی سطح پر صحت مند ماحول کے حوالے سے پیدا ہونے والے مسائل سے عوام کو نجات دلا ئی جائے۔

ایڈمنسٹریٹر نثار احمد سومرو نے شاہ فیصل ،کورنگی اور لانڈھی زونز کو ہدایت کی کہ برساتی پانی کی نکاسی کے ساتھ نشیبی علاقوں پر خصوصی توجہ دی جائے اور برساتی نالوں کی مکمل نگرانی کی جائے اور جہاں ضرورت ہو وہا ں برساتی نالوں کی فوری صفائی کو یقینی بنا یا جائے۔بعد ازاں ایڈمنسٹریٹر شاہ فیصل زون کے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے برساتی پانی کی نکاسی اور صفائی وستھرائی کے ھوالے سے انتظامات کا معائنہ بھی کیا اور موقع پر موجود افسران کو ہدایت کی کہ دورا ن برسات صحت مند ماحول کا قیام ہر صورت یقینی بنا یا جائے۔