ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرة العین نے شاہ فیصل زون میں شجر کاری مہم کا افتتاح کردیا

Shah Faisal Zone  Plantation Campaign Inauguration

Shah Faisal Zone Plantation Campaign Inauguration

کراچی: ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرة العین میمن نے کہا ہے کہ سرسبز ماحول کا قیام صحت مند زندگی کا ضامن ہے قدرتی ماحول کو آلودگی سے محفوظ بنا نے اور ضلع کورنگی میں صحت مند زندگی کو فروغ دینے کے لئے عوامی تعاون کے ذریعے صاف ستھرے سرسبز ماحول کا قیام یقینی بنا یا جائیگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی عمران اسلم کے ہمراہ شاہ فیصل زون میں گرین ہائوس (نرسری) اورپودا لگا کر بلدیہ کورنگی کے تحت ضلع کورنگی میں شجر کاری مہم کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر سپرٹینڈنگ انجینئر بلدیہ کورنگی مبین صدیقی ،ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز رفیق شیخ ،طلعت محمود ،عبدالکریم اور دیگر موجود تھے اس موقع پر شاہ فیصل زون محکمہ پارکس کی جانب سے ایڈمنسٹریٹر اور میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی کو سرسبز ماحول کے قیام کے حوالے سے شاہ فیصل زون میں جاری انتظامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتا یا گیا کہ قدرتی ماحول کو زہر الود ہونے سے بچانے اور سرسبز ماحول کے قیام کے حوالے سے ایڈمنسٹریٹر قرة العین میمن کی خصوصی ہدایت پر عوامی تعاون کے ذریعے خصوصی شجر کاری مہم کا آغاز کیا جارہا ہے۔

آئندہ 15روز میں شاہ فیصل کالونی کی حدود میں شاہراہوں کی سنٹرل آئی لینڈ اور گرین بیلٹس پر ایک ہزار سے زائد پودے لگا ئے جائیں گے اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرة العین میمن نے بلدیہ کورنگی کے محکمہ پارکس کو ہدایت کی کہ سرسبز ماحول کو فروغ دینے کے لئے اس کی افادیت سے عوامی شعور کی آگاہی کے لئے خصوصی مہم چلا ئی جائے ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے اور سرسبز ماحول کے قیام کے حوالے سے مہم میں عوام کو بھی شامل کیا جائے۔

پودے اور درخت نہ صرف لگا ئے جائیں بلکہ اس کی آبیاری کے حوالے سے موثر اقدامات کئے جائیں اس موقع پر میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی عمران اسلم نے شاہ فیصل زون محکمہ پارکس کو گرین ہائوس (نرسری) کے قیام کو سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ نرسری میں پودوں کی افزائش کو یقینی بنا ئی جائے اور سرسبز ماھول کو فروغ دینے کے لئے تمام تر کاشوں کو بروئے کار لایا جائے۔