عدنان شاہد کی برسی پاکستان جرنلسٹ فورم فرانس میں تعزیتی ریفرنس اور دعا اتوار کو ہو گی

Azhare Tazeet

Azhare Tazeet

پیرس (زاہد مصطفی اعوان) عدنان شاہد کی برسی پاکستان جرنلسٹ فورم فرانس میں تعزیتی ریفرنس اور دعا اتوار کو ہو گی۔ تفصیل کے مطابق خبریں گروپ کے اخبار دی پوسٹ کے ایڈیٹر عدنان شاہد جو گیارہ سال قبل دنیا فانی سے کوچ کر گئے تھے ان کی روح کے ایصال ثواب کے لئے پاکستان جرنلسٹ فورم کے زیر اہتمام دعائیہ تقریب اتوار کو گونسا ویل میں ہو گی۔

تعزیتی ریفرنس کی صدارت پاکستان جرنلسٹ فورم کے کنوینئریونس خاں کریں گے۔

عدنان شاہد کی صحافتی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا جائے گا اور مرحوم عدنان شاہد کی روح کے ایصال ثواب کے لئے دعا کی جائے گی۔