خواجہ امتیاز ایڈووکیٹ نے ضمنی الیکشن میں حاجی ملک عمر فاروق کی حمایت کا اعلان کردیا

khawaja Imtiaz Press Conference

khawaja Imtiaz Press Conference

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) پاکستان تحریک انصاف کے بانی کارکن ، سابق امیدوار قومی و صوبائی اسمبلی خواجہ امتیاز ایڈووکیٹ نے ضمنی الیکشن پی پی سات میں مسلم لیگ ن کے امیدوار حاجی ملک عمر فاروق کی حمائت کا اعلان کردیا، حاجی نصیر الدین اور ملک سعید احمد صدیقی نے خواجہ امتیاز ایڈووکیٹ کی حمائت حاصل کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

ٹیکسلا کچہری اپنے چیمبر میں پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ امتیاز ایڈووکیٹ جو کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی کارکن، عمران خان کے دیرینہ ساتھی ہیں اور موصوف کافی عرصہ لندن میں بھی پی ٹی آئی کے صدر کی حیثیت سے پارٹی کی فعالیت کے لئے گراں قدر خدمات سر انجام دیتے رہے کا کہنا تھا کہ عمران خان روائتی سیاست دانوں کی طرح پارٹی میں ان لوگوں کو ساتھ لیکر چل رہین ہیں جو ابن الوقت مفاد پرست لوگ ہیں،پارٹی پر اس مافیا کا قبضہ ہوچکا ہے،پارٹی کا نظریاتی کارکن مایوس اور غمگین ہے۔

جن لوگوں نے پارٹی کے وقار عزت اور اسکی فعالیت میں قربانیاں دیں آج انھیں گھڈے لائن لگا دیا گیا،وہ لوگ پارٹی کا حصہ بنے ہوئے ہیں جن کا پارٹیاں بدلنے میں کوئی ثانی نہیں، عنقریب ان نظریاتی کارکنان کو یکجا کر کے بڑی تحریک چلائیں گے، انھوں نے پریس کا نفرنس کے دوران ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ کا بھرپور ساتھ دینے کا اعلان کیا ، اس موقع پر امیدوار مسلم لیگ پی پی سات ملک عمر فاروق، ضلعی صدر سردار ممتاز پسوال، جنرل سیکرٹری ٹیکسلا بار ایسوسی ایشن ملک سجاد حسین ایڈووکیٹ، مسلم لیگ ن کے سرگرم رہنما ایڈووکیٹ سید اکرار شاہ،میر ناصر بلال ایڈووکیٹ ،سیدوقاص نقوی ایڈووکیٹ، ملک سعید احمد صدیقی ، راجہ سرفراز اصغر، عشرت علی خان، محمد اعجاز خان اٰیڈووکیٹ،سید رضا عباس ایڈووکیٹ، جمیل اصغربٹ ایڈووکیٹ، چوہدری الطاف حسین ایڈووکیٹ بھی موجود تھے۔

ملک عمر فاروق نے خواجہ امتیاز ایڈووکیٹ کی حمائت پر انکا اور انکے رفقاء کا شکریہ ادا کیا ،شرکاء کی جانب سے اس امر کا اظہار کیا گیا کہ خواجہ امتیاز ایڈووکیٹ کو پارٹی میں خوش آمدید کہا جائے گا ، اور انھیں انکا کھویا ہوا مقام واپس دلایا جائے گا،اس موقع پر ملک عمر فاروق نے خواجہ امتیاز ایڈووکیٹ کے ہمراہ ٹیکسلا بار کا دورہ کیا اور وکلاء سے خصوصی ملاقات کی ، جنرل سیکرٹری ٹیکسلا بار ملک سجاد حسین ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ ٹیکسلا بار کے 80 فیصد وکلاء مسلم لیگ ن کے ساتھ ہیں، وکلاء برادری مکمل طور پر حاجی ملک عمر افاروق کو سپورٹ کر رہی ہے،اس موقع پر ملک سعید احمد صدیقی کی گراں قدر خدمات کو سراہا گیا۔

جو پارٹی میں شمولیت کے بعد پارٹی کی فعالیت میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، ملک سعید صدیقی جن کی بابت مخالفین کا کہنا ہے کہ ملک سعید صدیقی کیا کریں گے جس کے بعد موصوف انتخابی مہم میں سرگرم ہوگئے اور سیاسی جوڑ توڑ میں اپنا بنیادی کردار ادا کرتے نظر آرہے ہیں۔